پاکستان ہر قسم کی کھیلوں کی سرگرمیوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر محفوظ ہے، ایئر چیف مارشل سہیل امان

137
APP34-05 ISLAMABAD: February 05 - Air Chief Marshal Sohail Aman, Chief of the Air Staff, Pakistan Air Force presenting cash prize to Jan Jakubco of Slovakia during the prize distribution ceremony of International Ski Championships. APP

اسلام آباد ۔ 05 فروری (اے پی پی) چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی کھیلوں کی سرگرمیوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر محفوظ ہے، نو مختلف ممالک سے سکائی پلیئرز کی شرکت بڑی اہمیت کی حامل ہے اور اس سے پوری دنیا کو پیغام جائے گا کہ پاکستان کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں چیف آف ایئر سٹاف قراقرم سکائی چیمپیئن شپ اور مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن سکائی کپ کے شرکاءمیں میڈل تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سکائی فیڈریشن آف پاکستان (ایف ایف پی) کے صدر وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل اسد لودھی، سرینا ہوٹلز کے چیف ایگزیکٹو افسر عزیز بولانی، سفراءکرام اور اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ دو تقریبات میں نو ممالک کے اہم سکائرز شریک ہیں اور توقع ظاہر کی کہ دیگر ممالک سے بھی سکائرز متقبل کی ایسی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے دونوں تقریبات کے منتظمین اور معاونین کو شایان شان طریقہ سے سہولیات فراہم کرنے پر مبارکباد دی جس سے نہ صرف پاکستان کامثبت تشخص دنیا میں فروغ پائے گا بلکہ محصولات اور سیاحت کو بھی تقویت ملے گی۔