- Advertisement -
پشاور۔ 03 جولائی (اے پی پی):چیئرمین پاکستان ہلال احمر ضم اضلاع ایڈووکیٹ عمران وزیرکی خصوصی ہدایت پرپی آرسی ایس ضم اضلاع سٹاف کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسربنوں ڈاکٹررحمان آفریدی کے ساتھ خصوصی کوآرڈینیشن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں روٹین امیونائزیشن پروگرام پرتفصیلی بات ہوئی ،جس میں موجودہ پروگرام کی تفصیلات سے ڈی ایچ او کو آگاہ کیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسربنوں رحمن آفریدی نے دوردرازعلاقوں میں ہلال احمرضم اضلاع پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دوردراز کے علاقوں اورسنگین ایمرجنسی صورتحال میں پی آر سی ایس ضم اضلاع کا کردار قابل تحسین ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے ادارے کی جانب سے بچوں کی ویکسینیشن اورانسانی خدمت کی سرگرمیوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481264
- Advertisement -