اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،یہ ملک ہمارے آباؤاجداد کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے معرض وجود میں آیا ہے اس لئے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے ۔بدھ کویوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جس ملک میں ہم کھلی فضا میں رہ رہے ہیں یہ ہمارے لئےاللہ تعالی کا احسان عظیم اور خصوصی انعام ہے جس کی ہم سب کو قدر کرنی چاہیے،ہم سب کو سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور ہمارے دوسرے رہنماؤں کی جدو جہد اور قربانیوں سے اس خوبصورت ملک کو حاصل کیا،اس دن کا مقصد اپنے ان اکابرین جنہوں ملک کے لئے انتھک جدو جہد کی ان کو خراج تحسین پیش کرنا ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سب کو یوم آزادی کی خوشی میں اپنے کشمیری بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے،مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمان آزادی کی قیمت جانتے ہیں، اللہ تعالی انہیں بھی آزادی عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کےقائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں وطن عزیز کو اقوام عالم کے ممالک کے صف اول میں لائیں گے ، قوم کو ترقی، خوشحالی اور اعلیٰ تعلیم کی منزل سے ہمکنار کرکے قیام پاکستان کے اصل مقاصد حاصل ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں یہ عہدکرنا چاہئے کہ ہم پاکستان کو عظیم ،قوم کو ترقی، خوشحالی اور اعلیٰ تعلیم کی منزل سے ہمکنا رکرکے قیام پاکستان کے اصل مقاصد حاصل کریں گے۔