اسلام آباد ۔03 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے عملی اقدامات اٹھانے چاہیے ، وزیر اعظم محمد نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے،پاکستان کی ہندو کمیونٹی وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں دفاع وطن کیلئے …
پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ رمیش کمار ونکوانی کا بیان
مزید خبریں
اسلام آباد ۔03 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے عملی اقدامات اٹھانے چاہیے ، وزیر اعظم محمد نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے،پاکستان کی ہندو کمیونٹی وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں دفاع وطن کیلئے بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پیر کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف کے امن پسند عوام کشمیر کے مسئلے کا پر امن اور جلد حل چاہتے ہیں، بھارت کو غیر ضروری اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ دونوں ممالک جوہری طاقت ہیں اسلئیے دونوں طرف کی قیادت کو ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹکراو کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے۔








