باغ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ہیومن رائٹس کی جنرل سیکرٹری مہوش نذیر ایڈووکیٹ نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے تمام دنیا اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف متحد ہو جائیں ،
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بھی اس کا نوٹس لینا چائیے اور نہتے فلسطین کے مسلمانوں پر بمباری کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، اسرائیل نے غزہ شہر پر جو بمباری کی ہے اس کا اس قدر نقصان ہوا ہے کہ لوگوں کو ادویات اورکھانے پینے کی چیزوں کی قلت کا سامنا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ وہ فلسطین پر ہونے والی بمباری کا سخت نوٹس لیں اور عالمی برادری کا ہنگامی اجلاس بلا کر اسرائیل کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اوربھارت جو مقبوضۃ کشمیر کے اندر کشمیریوں پر جو ظلم وستم کر رہا ہے عالم اسلام کو اس کا بھی نوٹس لینا چائیے