اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے اراکین نے پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی ۔
پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اعلان کیا کہ آج مہانوں کی گیلری میں یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کے اراکین موجود ہیں جس پر اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر ان مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔