پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے وفد کا سینیٹ کا دورہ

148
Pakistani Youth Parliament

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے 60 رکنی وفد نے سینیٹ کا دورہ کیا۔ ایوان بالا کے اعلی حکام نے وفد کو پارلیمنٹ ہائوس آمد پر خوش آمدید کہا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔

وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وفد کو سینیٹ ہال کا دورہ بھی کرایا گیا، سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

وفد نے اس دورے کو نہایت مفید اور معلوماتی قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے دورے تعمیری تجربہ کے ساتھ نوجوانوں کو جمہوری اقدار اور ریاستی اداروں کی فعالیت کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔وفد نے پارلیمنٹ ہائوس بارے آگاہی اور استقبال پر سینیٹ حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔