پاکستان یورپی یونین کے ساتھ جی ایس پی پلس کی عمومی ترجیحی سکیموں کا وسط مدتی جائزہ وسط اکتوبر میں لے گا

81
فروری 2022 کے دوران ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائلز سمیت 11 مختلف برآمدی شعبوں کی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر(اے پی پی) پاکستان یورپی یونین کے ساتھ جی ایس پی پلس کی عمومی ترجیحی سکیموں کا وسط مدتی جائزہ وسط اکتوبر میں برسلز میں لے گا۔ اس دوران مختلف امور اور مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا جائےگا۔ وزارت تجارت اور ٹیکسٹائل کے حکام نے یہاں اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ 3 برسوں کے دوران ترقی کے مختلف انڈیکیٹرز میں بہتری لائی ہے اور اہم مسابقتی انڈیکیٹرز میں متاثر کن کارکردگی اور غیر معمولی پیش رفت ظاہر کی ہے۔ پاکستان کی معیشت بنیادی طور پر اپنے اداروں، انفراسٹرکچر ، میکرو اکنامک استحکام، صحت اور ابتدائی تعلیم کے انڈیکیٹرز کی بہتری پر منحصر ہے۔