پاکستان یو ایس بزنس کونسل کے بانی چیئرمین ، معروف تاجر رہنما اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک کا بیان

135

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) پاکستان یو ایس بزنس کونسل کے بانی چیئرمین ، معروف تاجر رہنما اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک نے امریکی صدارتی انتخاب میں ریبپلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاہے کہ ان کے دور میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت اور معیشت کے شعبوں میں نمایاں پیشرفت ہوگی۔ بدھ کو یہاں جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تاجر اور بزنس کمیونٹی امریکی عوام کی رائے کا خیر مقدم کرتی ہے اور ہمیں امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ترقی پذیر ممالک سے جڑے امور بالخصوص پاک امریکہ تعلقات اور معیشت کے شعبوں کوفروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔