پاکستان 12 اکتوبر سے جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

راولپنڈی۔6ستمبر (اے پی پی):پاکستان 12 اکتوبر سے جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ پی سی بی کے مطابق سیریز کے دوران لاہور اور راولپنڈی میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک لاہور میں شیڈول ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ میچز کے بعد تین ٹی …

راولپنڈی۔6ستمبر (اے پی پی):پاکستان 12 اکتوبر سے جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ پی سی بی کے مطابق سیریز کے دوران لاہور اور راولپنڈی میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک لاہور میں شیڈول ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ میچز کے بعد تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 28 اکتوبر سے ہو گا جو یکم نومبر تک جاری رہے گی۔ پہلا ٹی 20 راولپنڈی میں ہو گا جبکہ بقیہ دونوں میچ لاہور میں شیڈول ہیں۔

فیصل آباد طویل عرصے بعد ایک بار پھر ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرے گا۔ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔ یہ 17 برس بعد شہر میں پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ہو گا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سید نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز شائقین کو معیاری کرکٹ دیکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے فیصل آباد میں 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل کی واپسی کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔

 

مزید خبریں