پاکستان 17 ویں چائنہ آسیان نمائش میں خصوصی طور پر شرکت کرے گا

96
وزارت تجارت
وزارت تجارت

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):چین کے صوبے نیننگ چانگ ژی میں منعقدہونے والی 17 ویں چائنہ آسیان نمائش میں پاکستان خصوصی طور پر شرکت کرے گا۔ چار روزہ عالمی تجارتی نمائش کا انعقاد 27 تا 30 نومبر 2020 کو ہوگا۔ چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ نمائش میں شرکت کے لئے 10آسیان ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ چائنہ آسیان ایکسپو میں پاکستان کی شرکت سے پاک چین اقتصادی تعلقات کے فروغ کے علاوہ پاکستان اور آسیان ممالک کے باہمی اقتصادی رابطوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں کھیلوں کے سامان، ملبوسات، گارمنٹس، مصالحہ جات سمیت دیگر غذائی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔