نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان 30 ایرانی شہریوں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر خوش ہے۔ بدھ کو ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ان میں 8 ایرانی ماہی گیر شامل ہیں جنہیں برطانوی بحری جہاز ایم ایم اے ویلر نے سمندر میں اس وقت بچایا جب ان کی کشتی حادثے کا شکار ہو کر پھنس …
پاکستان 30 ایرانی شہریوں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر خوش ہے، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان 30 ایرانی شہریوں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر خوش ہے۔ بدھ کو ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ان میں 8 ایرانی ماہی گیر شامل ہیں جنہیں برطانوی بحری جہاز ایم ایم اے ویلر نے سمندر میں اس وقت بچایا جب ان کی کشتی حادثے کا شکار ہو کر پھنس گئی تھی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ اس کے علاوہ لینور/داوینا (Lenore/Davina) نامی جہاز کے 22 ایرانی عملے کے ارکان بھی شامل ہیں جنہیں حال ہی میں امریکی حکام نے تحویل میں لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں گروہوں کے آئندہ چند روز میں کراچی کے ذریعے راہداری کے طور پر گزرنے کی توقع ہے۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایرانی، امریکی اور برطانوی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ ان ایرانی شہریوں کی محفوظ آمدورفت اور جلد از جلد اپنے وطن واپسی کو یقینی بنایا جاسکے۔









