پاکستان کی قیادت نے امن، مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ میں موثر کردار ادا کرکے ملک کا وقار بلند کیا ہے، سینیٹر ہدایت اللہ

سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت نے امن، مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ میں موثر کردار ادا کرکے ملک کا وقار بلند کیا ہے

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت نے امن، مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ میں موثر کردار ادا کرکے ملک کا وقار بلند کیا ہے۔ بدھ کو ایوان بالا میں وفاقی بجٹ 2026-27 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایران اور امریکا کے درمیان کامیاب مذاکرات پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ان کوششوں کے نتیجے میں آج پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن ہوا ہے اور ملک نے سفارتی میدان میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت خطے اور دنیا کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے اور اس کامیابی پر پوری پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔