پاکستان 74سال سے اقوام متحدہ کا فعال رکن ہے جو امن مشن میں شرکت کے ذریعے عالمی امن و سلامتی کے اس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،دفتر خارجہ کا ٹویٹ

141
Foreign Office
Foreign Office

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان 74سال سے اقوام متحدہ کا فعال رکن ہے جو امن مشن میں شرکت کے ذریعے عالمی امن و سلامتی کے اس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستانی دستے کی خدمات کے حوالے سے دستاویزی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 15ممالک میں9 امن مشن خدمات سرانجام دے رہے ہیں جہاں اس کے کئی بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ بھی پیش کیا ۔

اس کے 4513پولیس اور فوج کے اہلکار اب تک امن مشن میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں جس میں خواتین بھی شامل ہیں ۔ دفتر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں شیئر کی گئی ویڈیوز کے بارے میں لکھا کہ یہ پاکستان کے 74سالہ سفر پر ایک نظر ہے ۔