پاکستا نی سفیر رحیم حیات قریشی کی اردن کے سفیر يوسف البطاينہ سے ملاقات،عالمی امن و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

33

برسلز۔4جولائی (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے اردن کےیورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں سفیر يوسف البطاينہ سے ملاقات کی۔بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کی’’ ایکس ‘‘ پوسٹ کے مطابق ملاقات کے دوران عالمی امن اور سلامتی کی صورتحال سمیت مشترکہ تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔