پاکستا ن کی ترکی کے مختلف حصوں میں دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت ترجمان دفتر خارجہ کے بیان میں ترک حکومت ، عوام اورسوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا

157

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) پاکستا ن نے ترکی میں وان ، بٹلس،دیارباقراور الازچ میں دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں ترکی کی حکومت ، عوام اورسوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ترکی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتاہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ ترکی کی عوام بھرپور عزم اور حوصلے کے ساتھ دہشت گردی کی لعنت کو شکست دیں گے۔ انہوںنے پاکستان کی حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتاہے۔