پاکستان کی معیشت روز بروز بہتری کی جانب گامزن ہے جبکہ بھارت کے عوام غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں‘ ڈاکٹر نور فاطمہ

109
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) عالمی امور کی ماہر ڈاکٹر نور فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت روز بروز بہتری کی جانب گامزن ہے جبکہ بھارت کے عوام غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی بہتریں معاشی حکمت عملی کے باعث پاکستان ترقی کی راہیں تیزی سے طے کرتا جا رہا ہے، بلومبرگ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کاکہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں مثبت رجحانات دکھایا جا رہا ہے اوربہت جلد پاکستان معاشی طور پر خطے میں ایک اہم ملک بن جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ عالمی تنظیموں کی جانب سے اس طرح کی رپورٹوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔