پاک۔ترکیہ بزنس کونسل کے اجلاس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

173

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاک۔ترکیہ بزنس کونسل کے اجلاس سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔

ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف پاک۔ترکیہ بزنس کونسل کے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایشیا کا معاہدہ 2022 اہم ہے جو تجارت کے امکانات کو بروئے کار لا کر نئے مواقع کھولنے، تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔