23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبہ فوائد کا سبب بنے گا

پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبہ فوائد کا سبب بنے گا

- Advertisement -
پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبہ معیشت کے استحکام، تجارت کے فروغ ، سماجی و اقتصادی فوائد کا سبب بنے گا
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) قومی و بین الاقوامی ماہرین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ معیشت کے استحکام، تجارت کے فروغ سمیت سماجی و اقتصادی فوائد کا سبب بنے گا۔ معیشت اور تعلیم کے شعبوں کے قومی ماہرین نے کہا ہے کہ منصوبہ سے نہ صرف پاکستان کی معاشی اور سلامتی کی صورتحال میں بہتری ہوگی بلکہ اس سے خطے کے استحکام میں بھی مدد ملے گی اور معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ سے بھرپور فوائد کے حصول کیلئے دونوں ممالک کی قیادت کو چاہئے کہ وہ منصوبہ کے خلاف کی جانے والی عالمی سازشوں کا خاتمہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کی کامیابی کے خوف سے کئی ممالک کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔
- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں