کوئٹہ۔ 03 فروری (اے پی پی):پاک آرمی اور پی ڈی ایم اے کا مشترکہ ریسکیو آپریشن، سیلابی ریلے میں پھنسے نو افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان کے جاری کردہ بیان کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے بلوچستان نے ریسکیو آپریشن کا آغاز کرکے مکران ڈویژن میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے سیلاب میں پھنسے 9 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا،
پاک آرمی کے جوانوں نے پی ڈی ایم اے کے شانہ بشانہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث طغیانی میں پھنسے تمام افراد کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے دریں اثناء نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پاک آرمی اور پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیموں کو خراج تحسین کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔