اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ژوب بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، بدھ کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاک افواج کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام ہر صورت مکمل کیا جائے گا