پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے میجر عدیل کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

70

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے میجر عدیل کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ‘ کور کمانڈر کراچی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شر کت کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق میجر عدیل شاہد شہید کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی۔ میجر عدیل جمعہ کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کی نگرانی کر رہے تھے اس دوران بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایک سپاہی کے ہمراہ انہوں نے جام شہادت نوش کیا۔ ان کی نماز جنازہ میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔