پاک افغان پہلا ون ڈے،دنیا کے بہترین سپنرز کو دنیا کے بہترین فاسٹ بائولرز سے شکست

79

ہمبنٹوٹا۔22اگست (اے پی پی):پاکستان اور افغانستان کے مابین پہلے ون ڈے میچ میں دنیا کے بہترین سپنرز کا مقابلہ دنیا کے بہترین فاسٹ بائولرز کے ساتھ ہوا۔

منگل کو ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48ویں اوور میں 201 رنز پر آئوٹ ہوگئی، افغانستان کے سپنرز مجیب الرحمان، راشد خان اور محمد نبی نے آٹھ وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کا پلڑا بھاری کردیا تاہم یہ خوشی تھوڑی ہی دیر تک رہی، پاکستان کے فاسٹ بائولرز حارث رئوف، شاہین شاہ آفریدی اور محمد نسیم نےتباہ کن سپیل کرتے ہوئے 8 وکٹیں حاصل کرکے میزبان ٹیم کو20 ویں اوور میں 59 رنز تک محدود کر دیا۔

حارث رئوف نے تیز رفتار اور سوئنگ بائولنگ کے ساتھ افغان بیٹرز کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور 6.2 اوورز میں 18 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، یہ حارث کی ون ڈے میں سب سے بہترین پرفارمنس ہے ، انہوں نے پہلی مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے 9 رنز کے عوض 2 اور نسیم شاہ نے 12 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کی۔