27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام عظیم...

پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی

- Advertisement -

فیصل آباد۔۔ 10 مئی (اے پی پی):پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت کمشنر فیصل آباد مریم خان،آرپی او ذیشان اصغر،ایم پی اے جعفر ہوچہ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر،سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کی۔ریلی میں ریسکیو1122سول ڈیفنس کے افسران واہلکاروں،سرکاری افسران،ملازمین، مذہبی و سیاسی وجماعتوں کے رہنماؤں، تاجروں،وکلاء،طلباء ,میڈیا، سول سوسائٹی نمائندگان سمیت ہر مکتبہ سے رکھنے والے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم،بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پرفیصل آباد کی فضاء پاکستا ن ز ندہ باد، پاک فوج زندہ باد،آرمی چیف زندہ بادکے بلند شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔کمشنر فیصل آباد مریم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ میں دشمن کو دن کی روشنی میں تاریخی جواب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن کے عوام کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں گھبرانے کے بجائے دیئے گئے کنٹرول روم نمبرز پر رابطہ کریں،افواہوں پر کان نہ دھریں۔آرپی او ذیشان اصغر نے کہا کہ پاکستان کے ایک ایک سپاہی نے ارض وطن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے،پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ریجن کے عوام غیرمصدقہ اطلاعات پریقین کرنے کی بجائے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تمام محکمے ہنگامی صورتحال میں افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔سول ڈیفنس کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہریوں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595297

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں