جدہْ/لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاک افواج ملکی سلامتی کی ضامن ہیں، قومی اداروں کو کمزورکر نے کی سازشیں کرنیوالے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے،موجودہ حکومت آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور اداروں کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین تر جیح ہے،کامیاب پاکستان پروگرام حکومت کا تاریخی پروگرام ہے،ہر پاکستانی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملکی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر ے،
پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لیے ملک میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہتر ین افواج موجود ہیں جنہوں نے دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے عزائم کو ہرمحاذ پر ناکام بنایا ہے، ملکی سر حدوں کے لیے جانوں کی قر بانیاں دینے اور ملکی سلامتی کا دفاع کر نیوالی پاک افواج پر 22کروڑ پاکستانیوں کو فخر ہے،
اپوزیشن سیاسی جماعتوں کو بھی ذاتی اور سیاسی نہیں ملکی وقومی مفادات کو تر جیح دینی چاہیے۔گور نر پنجاب نے کہا کہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملکی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر ے ،پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لیے ملک میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے
،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں احساس پروگرام ،کامیاب جوان پروگرام اور کوئی بھوکا نہ سوئے جیسے پروگرام کا مقصد بھی انسانیت کی خدمت ہے ،عوامی فلاح وبہبود کے تمام منصوبوں میں کسی قسم کی سیاسی تفریق نہیں کی جا رہی، سو فیصد شفاف طر یقے سے ان وسائل کو عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، پاکستان میں اداروں کی مضبوطی کیلئے جتنا کام آج ہورہا ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے موجودہ حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور پاکستان میں سر مایہ کاری کر نیوالوں کے جان ومال کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔
گور نر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے پنجاب آب پاک اتھارٹی نے 1500منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا ہے، یہ تمام منصوبے رواں سال 2021میں مکمل ہوجائیں گے اور این جی اوز کے ساتھ بھی ملکر عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر رہے ہیں اور رواں سال کے دوران پنجاب آب پاک اتھارٹی اور این جی اوز ملکر1کروڑ50لاکھ عوام کو پنجاب میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا میری زندگی کا مشن صرف اور صرف انسانیت کی خدمات اور خواتین کی ترقی اور خوشحالی ہے۔