پاک الیکٹران کے منافع میں 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر97 فیصد اضافہ

109

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):پاک الیکٹران کے منافع میں30 ستمبر کو ختم ہونے والے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 97 فیصد اضافہ ہوا ۔ کمپنی کے اعدادو شمار کے مطابق جنوری تا ستمبر 2024 پاک الیکٹران کا منافع 1.86 ارب روپے رہا جو جنوری سے ستمبر 2023 تک کے عرصے میں 946.3ملین (94 کروڑ 63 لاکھ )روپے رہا تھا ۔ اس طرح گزشتہ سال 2023 کے ابتدائی 9 ماہ کے مقابلے میں رواں سال اسی عرصے کے دوران پاک الیکٹران کے منافع میں 913.7 ملین روپے (یعنی96.6فیصد )اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔