اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے پاک امریکا نالج کوریڈور پاکستان اور امریکاکے باہمی تعلقات میں ترجیحی ایجنڈا ہے،نالج کوریڈور کے ذریعے پاکستان میں جامعات کے فروغ پذیر نیٹ ورک میں فیکلٹی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو یو ایس ایڈ کے پاکستان میں مشن ڈائریکٹر جان گروکے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں معیاری انسانی وسائل کی کمی ہے ، ملک کو اگلے دس سالوں میں دس ہزار پی ایچ ڈی افراد کی ضرورت ہے جو اس نالج کوریڈور سے پوری کی جائے گی۔