پاک انگلینڈ دوسراٹیسٹ ،ریسکیو 1122 کا ایمرجنسی کور پلان،خصوصی تربیت یافتہ سٹاف تعینات

128
Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ریسکیو 1122 ملتان نے ایمرجنسی کور پلان جاری کردیا۔ایمرجنسی کور پلان کے مطابق 100سے زائدریسکیو سٹاف ،5فائر ٹینڈرز،8 ایمبولینسز،30 موٹر بائیکس ایمبولینسز ،ایک سپیشل وہیکل اور دو آفیشل وہیکلز ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں کی ہدایت پر سٹاف پلان کے مطابق ڈیوٹی امور سرانجام دے رہا ہے،

خاص طور پر کرکٹ سٹیڈیم کے اندر اور باہر امدادی پوسٹیں بنائی گئی ہیں، پوسٹوں اور ریسکیو کی گاڑیوں کے ساتھ سٹاف الرٹ ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے موقع پرخصوصی تربیت یافتہ سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 فعال ہے اورمیچ کے دوران بھی ہرایمرجنسی کال پر ایمرجنسی سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، موٹر بائیکس ایمبولینسز سروس کیلئے بھی خصوصی پوسٹوں پر سٹاف الرٹ ہے اور بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی کر رہا ہے۔