لاہور۔8 اگست(اے پی پی ) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اب تک ہونے والے تین ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ بیٹنگ میں اور کرس ووکس بولنگ میں سر فہرست ہیں۔ جو روٹ نے تین ٹیسٹ میچز کی تین اننگز میں 89.40کی اوسط سے 447رنز بنائے ۔ایلسٹر کک نے تین ٹیسٹ میچز میں 76.20کی اوسط سے 381رنز بنائے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق تین ٹیسٹ میچز میں 267رنز بناکر تیسرے نمبر پر ہیں ۔بولنگ میں انگلینڈ کے بولر سی آر ووکس سر فہرست ہیں ۔انہوں نے تین میچز میں 14.86کی اوسط سے 23وکٹیں حاصل کیں۔یاسر شاہ دوسرے نمبر پر ہیں ۔