پاک ایران تعلقات کے فروغ میں پاکستانی سفیر کا اہم کردار ہے،وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر

74

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاک ایران تعلقات کے فروغ میں پاکستانی سفیر کا اہم کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایران میں پاکستانی سفارت خانہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر سفارتخانے کے عملہ اور افسران سے ملاقات اور گفتگو کی۔ انہوں نے ایران سے معاہدوں پر دستخط کروانے میں وزارت توانائی کے افسران ،سفیر اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات کے فروغ میں پاکستانی سفیر کا اہم کردار ہے۔