پاک بحرین سرمایہ کاری فورم (اتوار) سے بحرین میں شروع ہوگا

128

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) پاک بحرین سرمایہ کاری فورم پہلی مرتبہ اتوار سے بحرین میں شروع ہوگا۔فورم کی افتتاحی تقریب میں 350 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے جن میں دونوں ممالک کے سرکاری حکام ‘ سرمایہ کار اور تاجربرادری شامل ہوگی۔25 ستمبر سے شروع ہونے والے فورم سے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو دو طرفہ سرمایہ کاری ‘ تجارت اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔ فورم کے موقع پر پاکستان اور بحرین کے درمیان سات مختلف معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین تجارت ‘ سرمایہ کاری ‘ دفاع ‘ تعلیم ‘ صحت ‘ محنت و افرادی قوت ‘ توانائی اور فنی و پیشہ وارانہ تربیت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے خواہش مند ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلی مرتبہ ایک اعلیٰ سطح کا ایک سرمایہ کاری فورم منعقد کیا جارہا ہے جس سے دونوں برادر ممالک کے وسیع اور گہرے تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فورم میں بحرین کی کاروباری ‘ سرمایہ کار اور تاجر برادری کے علاوہ متحدہ عرب امارات ‘ کویت ‘ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے سرمایہ کار بھی شرکت کریں گے۔جا