‎پاک بحریہ، پی ایم ایس اے اور کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی کھلے سمندر میں کارروائی، منشیات ضبط

196
پاک بحریہ

کراچی ۔24جنوری (اے پی پی):پاک بحریہ ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز حکام نے شمالی بحیرہ عرب میں ایک مشترکہ انٹیلیجنس اطلاع کی بنیاد پر 1450 کلو گرام منشیات ضبط کرلی۔پاک بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کےمطابق کامیاب مشترکہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 586کلو گرام آئس کرسٹل اور 864 کلو گرام ہیروئن کی سب سے بڑی کھیپ ضبط کی۔

جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں تقریباً 15ارب روپے ہے۔ گرفتارمنشیات فروشوں کو قانونی کارروائی کے لیےکسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اورکسٹمز حکام کی انسداد منشیات کی کامیاب کارروائی اس بات کی یقین دہانی ہے کہ پاکستان اپنی سمندری حدود کی حفاظت اور اس میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کو تیار ہے۔