اسلام آباد/کراچی۔28 دسمبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ میری ٹائم سیکٹر میں ابھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظرملکی بحری سرحدوں اور خطے کے بحری مفادات کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، دوست ممالک کے کیڈٹس کی ٹریننگ کے ذریعے خطے میں امن اور ہم آہنگی کے حصول میں نیول اکیڈمی کا کردار اہم ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف …
پاک بحریہ میری ٹائم سیکٹر میں ابھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظرملکی بحری سرحدوں اور خطے کے بحری مفادات کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

مزید خبریں
اسلام آباد/کراچی۔28 دسمبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ میری ٹائم سیکٹر میں ابھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظرملکی بحری سرحدوں اور خطے کے بحری مفادات کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، دوست ممالک کے کیڈٹس کی ٹریننگ کے ذریعے خطے میں امن اور ہم آہنگی کے حصول میں نیول اکیڈمی کا کردار اہم ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان نیول اکیڈمی میں 112ویں مڈشپ مین اور21 ویں شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آوٹ پریڈ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد پاک بحریہ کی طرف سے کیا گیا تھا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پاسنگ آوٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے پاس آو¿ٹ ہونے والے افسران کو تاکید کی کہ وہ اپنے آباء کی روایات اور قوم کی توقعات پر پورا اتریں۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی میں 112ویں مڈشپ مین اور 21 ویں شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کا انعقاد کیا۔ نیول اکیڈمی آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاسنگ آوٹ پریڈ میں 199 افسران نے پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا، پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس میں 53 غیر ملکی اور 7 خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں، مڈ شپ مین نوید احمد نے اعزازی شمشیر حاصل کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اورنمایاں کارکردگی دکھانے والے مڈشپ مین اور کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں وزیر دفاع پرویز خٹک، سینئر فوجی افسران، دوست ممالک کی افواج کے نمائندگان اور کیڈٹس کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔







