پاک بحریہ نے آئیڈیاز 2018 کا پرومو جاری کر دیا

67

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) پاک بحریہ نے بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار (آئیڈیاز 2018) کا پرومو جاری کر دیا، پرومو میں پاک بحریہ کی جہازوں کی تعمیر میں خود انحصاری کے عنصر کو اجاگر کیا گیا ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق آئیڈیاز 2018 کے پرومو میں پاک بحریہ میں موجود ٹریننگ کی سہولیات کو دکھایا گیا ہے۔ پاک بحریہ چار جہتی فورس ہے اور بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔