اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):پاک بحریہ کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گوادر اور اورماڑہ میں 500 سے زائد خاندانوں کو ایک ماہ کے لئے اشیائے ضروریہ فراہم کی گئیں۔ بن قاسم، کیٹی بندر، سجاول ، چوہڑ جمالی اور شاہ بندر کے علاقوں میں بھی 600 گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔