پاک بحریہ نے مزاراقبالؒ پر گارڈ کے فرائض سنبھال لیے

147
APP14-09 LAHORE: November 09 - A view of prestigious change of guard ceremony to mark 141st birth anniversary of Poet of Nation Dr. Allama Mohammad Iqbal at Mazar-e-Iqbal. APP Photo by Zahid Chaudry

لاہور۔9 نومبر(اے پی پی )حکیم الامت مصور پاکستان ڈاکٹر محمد علامہ اقبالؒ کے 141ویں یوم پیدائش کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، سفید مصفا وردی میں ملبوس پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے روایتی جوش وجذبے کے ساتھ مزار اقبال کے اعزازی گارڈز کی ذمہ داریا ں سنبھالیں، اعزازی گارڈز کی تبدیلی کے بعد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلی سردار عثمان بزدار، ڈائریکٹر جنرل رینجرز ثاقب ملک ، سٹیشن کمانڈر نیوی لاہور کموڈور نعمت اللہ ،گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر، ائیر کموڈور محمد رضوان نے مزار اقبالؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے اپنے تاثرات قلمبند کیے۔