23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیپاک بحریہ نے یوم آزادی کے موقع پر قومی مینگرووز اُگاﺅمہم کا...

پاک بحریہ نے یوم آزادی کے موقع پر قومی مینگرووز اُگاﺅمہم کا آغاز کر دیا

- Advertisement -

کراچی ۔ 14 اگست (اے پی پی) حکومتِ پاکستان کے وژن کے مطابق پاک بحریہ نے یوم پاکستان کے موقع پر صوبہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ”پاک بحریہ مینگرووز اُگاﺅ مہم 2017“کا آغاز کر دیاہے۔ اس سلسلے میں پیر کے روز تقریب کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ نے مینگرووز کا پودا لگا کرپاک بحریہ مینگرووز اُگاﺅ مہم 2017کا افتتاح کیا۔ مہم کے دوران صو بہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 10لاکھ سے زائد مینگرووز کے پودے لگائیں جائیں گے۔جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ نے کہا کہ مینگرووزکے جنگلات میں کمی نہ صرف ہمارے ساحلی علاقوں کے حیاتی ماحول بلکہ ساحلی مکینوں کے ذریعہ معاش کو بھی متاثر کرتی ہے۔ایڈمرل محمد ذکا ءا للہ نے کہا کہ اس طرح کی مہمات نہ صرف مینگرووز کے جنگلات میں اضافے کا باعث ہوں گی بلکہ عوام الناس میں ان جنگلات کے بارے میں آگاہی کے فروغ میں کلیدی کرداربھی ادا کریں گی۔ نیول چیف نے متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں اور معاشرے کے تمام حلقوں کے اس نیک مقصد میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ مینگرووز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نیول چیف نے اعلان کیا کہ اس مہم کا نام بدل کر ‘قومی مہم برائے مینگرووزاُگاو ‘ رکھ دیا گیا ہے۔نیول چیف نے یومِ آزادی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے۔ آئےے عہد کریں کہ اِس کی قدر کرتے ہوئے ہم سب اپنے فرائض ہمیشہ پوری ایمانداری سے انجام دینگے اور اس مملکتِ خداداد کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66218

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں