پاک بحریہ کا کریکس ایریاز میں وسیع پیمانے پر سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریلیف آپریشن

66

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):پاک بحریہ نےحالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ کریکس ایریاز میں بھی وسیع پیمانے پر سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریلیف آپریشن کیا۔ پاک بحریہ کے جوانوں نے مختلف علاقوں میں گھروں سے کھڑا پانی نکالنے میں مقامی افراد کی مدد کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ سول انتظامیہ کی درخواست پر علاقے میں موجود ہے۔ پاک بحریہ آپریشن مدد کے تحت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

پاک بحریہ کے تمام فیلڈ یونٹس کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔