اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں آگ بجھانے کے لئے امدادی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے، پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز بھی امدادی آپریشن میں حصہ لینے کیلئے روانہ کردیئے گئے ہیں۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز بلڈنگ کی چھت پر پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچائیں گے۔ پاک بحریہ کے فائرٹینڈر ز بھی امدادی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔