اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):پاک بحریہ کی آٹھویں کثیرالقومی مشق امن 10 فروری کو کراچی میں شروع ہوگی، جو 14 فروری تک جاری رہے گی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کثیرالقومی بحری مشق امن میں 50 سے زائد ممالک کی بحری افواج شرکت کر رہی ہیں۔ پاک بحریہ 2007 سے امن مشقوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ کثیرالجہتی بحری خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی انتہائی اہم ہے۔کثیرالقومی بحری مشق امن میں معلومات کے تبادلے سے مشترکہ بحری مفادات کے تحفظ کو فروغ ملے گا۔