34 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومقومی خبریںپاک بحریہ کی جانب سے غیر روایتی خطرات کے خلاف بندرگاہوں کے...

پاک بحریہ کی جانب سے غیر روایتی خطرات کے خلاف بندرگاہوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے مشقوں کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):پاک بحریہ نے پاکستان کی تمام بڑی بندرگاہوں پر غیر روایتی خطرات سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو روزہ مشقوں کا کامیابی سے انعقاد کیا۔

اتوار کوپاکستان نیوی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان مشقوں کا بنیادی مقصد اہم بحرى تنصیبات کے تحفظ کے لئے طریقہ کار اور حکمت عملی کو جانچنا اور موثر بنانا تھا۔ ان مشقوں میں پاک بحریہ کی مختلف یونٹس بشمول پاک میرینز، ایس ایس جی (این)، بحری اور فضائی اثاثہ جات نے مربوط كارروائیوں میں حصہ لیا۔

- Advertisement -

مشق میں مختلف غیر روایتی خطرات اور حملوں کی صورت میں شرکت کرنے والی فورسز کے درمیان باہمی رابطے اور فوری ردعمل کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوزکی گئی۔مشقوں کے دوران کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے مختلف بندر گاہوں کا دورہ کیا اور مشق کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے حصہ لینے والی یونٹس کی پیشہ ورانہ مہارت اور باہمی ہم آہنگی کو سراہا۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ملکی بندر گاہوں اور بحری تنصیبات کا تحفظ نہ صرف قومی سلامتی بلکہ اقتصادی ترقی کے لئے بھی بے حد ضروری ہے۔ یہ مشقیں اس امر کی عکاس ہیں کہ پاک بحریہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع کے لئے اپنی صلاحیتوں میں بتدریج جدت لا رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604085

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں