کراچی۔11جولائی (اے پی پی):پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیم نے ایدھی فاونڈیشن کے ساتھ مشترکہ آپریشن کر کے لیاری ندی میں پھنسے 10 افراد کو بحفاظت نکال لیا ۔
جاری اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ کا بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، کراچی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ کےآپریشن مدد کا بھی آغاز ہوگیا ہے ۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے سندھ کی درخواست پر پاک بحریہ کی ٹیمیں کراچی کے مختلف مقامات پر پانی کی نکاسی میں مصروف عمل ہیں۔