پاک بحریہ کی معاونت اور فوری کارروائی، گوادر میں مقامی دکان میں آتشزدگی پر قابو پا لیا گیا ، ترجمان پاک بحریہ

72

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):پاک بحریہ کی معاونت اور فوری کارروائی کے نتیجے میں گوادر میں مقامی دکان میں آتشزدگی پر قابو پا لیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے طابق گوادر میں مقامی دوکان پر آتشزدگی کی اطلاع پر پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کے لئے فائر فائٹنگ کی ، اس واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔