پاک بحریہ کی نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی وڈیو جاری

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی وڈیو جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق خصوصی وڈیو پاک بحریہ کی معرکہ حق میں بحری محاذ پر موجودگی کی مظہر ہے ۔ پاک بحریہ نے ہر جہت سے دشمن پر زیرک نگرانی جاری رکھی۔ دشمن پاک بحریہ کی مستحکم حکمتِ عملی کے باعث زیر رہا۔ وڈیو آہنی عزم اور حوصلوں کی عکاس ہے۔ پاکستان نیوی نے 1965 اور …

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):پاک بحریہ نے نیوی ڈے کی مناسبت سے خصوصی وڈیو جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق خصوصی وڈیو پاک بحریہ کی معرکہ حق میں بحری محاذ پر موجودگی کی مظہر ہے ۔

پاک بحریہ نے ہر جہت سے دشمن پر زیرک نگرانی جاری رکھی۔ دشمن پاک بحریہ کی مستحکم حکمتِ عملی کے باعث زیر رہا۔ وڈیو آہنی عزم اور حوصلوں کی عکاس ہے۔ پاکستان نیوی نے 1965 اور 1971 کی جرات مندانہ میراث کو برقرار رکھا۔ خصوصی وڈیو پاک بحریہ کے حوصلے، عزم اور پاسبانی کی کہانی سناتی ہے۔