پاک بحریہ کے آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور نیوی سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کردیئے گئے ، ترجمان پاک بحری

101
پاک بحریہ کے آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور نیوی سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کردیئے گئے ، ترجمان پاک بحری

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):پاک بحریہ کے آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور نیوی سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کردیئے گئے ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی تھے۔ تقریب میں اعلی پیشہ وارانہ خدمات اور جرأت و بہادری کے اعتراف میں آفیسرز، سیلرز اور نیوی سویلینز کو اعزازات سے نوازا گیا۔

تقریب میں پاک بحریہ کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور نیوی سویلینز نے شرکت کی۔