پاک بحریہ کے جہازپی این ایس سیف کا مصر کی بندرگاہ الیگزینڈریاکا دورہ

67

اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے مصرکی بندرگاہ الیگزینڈریا کا تربیتی و خیر سگالی دورہ کیا۔ تیسرا سورڈ کلاس فریگیٹ پی این ایس سیف پاک بحریہ کے جنگی فلیٹ کے اٹھارھویں ڈسٹرائر اسکواڈرن کا صف اول کا جہاز ہے ۔ یہ جہاز جدید ہتھیاروں اور سنسرزسے لیس ہے اور مختلف النوع خطراتی ماحول میں ہر نوعیت کے میری ٹائم آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اینٹی سب میرین وار فیئر ہیلی کاپٹر بھی جہاز پر موجود ہوتا ہے۔الیگزینڈریا کے پانیوں میںپہنچنے پرمصر نیوی کی پٹرول کرافٹ نے پی این ایس سیف کو اپنے حفاظی حصار میں لیکر بندرگاہ تک پہنچایا۔بندرگاہ آمد پر قاہرہ میں تعینات پاکستان کے دفاعی اتاشی اور مصری نیوی کے رابطہ آفیسر نے جہاز کا استقبال کیا۔بندرگاہ کے دورے کے دوران پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسرنے الیگزینڈریا نیول بیس کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ریئر ایڈمرل ایہاب محمد سوبہی اور دیگرعسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔