راولپنڈی۔30جولائی (اے پی پی):پاک بحریہ کے جہاز شمشیر نے امریکی بحریہ کے جہاز فٹزجیرالڈ کے ساتھ شمالی بحر ہند میں مشق میں حصہ لیا۔مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کا فروغ تھا۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری کردہ بیان کے مطابق مشق میں کئی پیشہ ورانہ سرگرمیاں شامل تھیں جن کا مقصد باہمی ہم آہنگی کو بڑھانا تھا۔ مشق …
پاک بحریہ کے جہاز شمشیر کی امریکی بحریہ کے جہاز فٹزجیرالڈ کے ساتھ شمالی بحر ہند میں مشق میں شرکت
راولپنڈی۔30جولائی (اے پی پی):پاک بحریہ کے جہاز شمشیر نے امریکی بحریہ کے جہاز فٹزجیرالڈ کے ساتھ شمالی بحر ہند میں مشق میں حصہ لیا۔مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کا فروغ تھا۔
بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری کردہ بیان کے مطابق مشق میں کئی پیشہ ورانہ سرگرمیاں شامل تھیں جن کا مقصد باہمی ہم آہنگی کو بڑھانا تھا۔ مشق کا انعقاد دونوں بحری افواج کے میری ٹائم سکیورٹی اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔









