اسلام آباد ۔ 23جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کا عمان کی بندرگاہ صلالہ کا دورہ، پی این ایس اصلت اور عمانی بحریہ کے جہاز کے درمیان باہمی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صلالہ بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا گیا اور کمانڈنگ آفیسر پی این ایس اصلت نے کمانڈنگ آفیسرصلالہ نیول یونٹ …
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کا عمان کی بندرگاہ صلالہ کا دورہ،پر تپاک استقبال کیا گیا ، ترجمان پاک بحریہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کا عمان کی بندرگاہ صلالہ کا دورہ، پی این ایس اصلت اور عمانی بحریہ کے جہاز کے درمیان باہمی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صلالہ بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا گیا اور کمانڈنگ آفیسر پی این ایس اصلت نے کمانڈنگ آفیسرصلالہ نیول یونٹ اور کمانڈر 11 انفنٹری بریگیڈ سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے درمیان بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دورے کے آخری مرحلے میں پی این ایس اصلت اور عمانی بحریہ کے جہاز کے درمیان باہمی مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ پی این ایس اصلت بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول کے ضمن میں تعینات ہے اور دورے کے اختتام پر اس نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا دوبارہ آغاز کردیا۔ پاک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔








