اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ میناسلمان کا دورہ کیا، پی این ایس خیبر ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے ضمن میں شمالی بحیرہ عرب میں تعینات ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس خیبر کی تعیناتی کا مقصد شمالی بحیرہ عرب میں میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز انجام دینا ہے تاکہ سمندری علاقے کو عالمی تجارت کیلئے محفوظ اور پ±رامن بنایا جاسکے۔ بندر گاہ پہنچنے پر رائل بحرین نیول فورسز کے آفسرز اور جوانوں نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ جہاز کے کمانڈنگ آفسر نے کمانڈر بحرین کوسٹ گارڈاور ڈپٹی کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورے کے اختتام پر پی این ایس خیبر نے شمالی بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا دوبارہ آغاز کردیا۔ پی این ایس خیبر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے بحری افواج کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔