پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کی صومالیہ کی کھلے سمندر میں پرتگالی کشتی کو امداد کی فراہمی

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) کثیر القومی ٹاسک فورس151-کی زیرِ نگرانی بحری قزاقی کی روک تھام کے مشن پر مامور پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیرنے بینی لیو2- نامی سیلنگ بوٹ کو امداد فراہم کی ہے ۔ بوٹ کو صومالیہ کے شمال مشرقی سمندر میں ایندھن کی شدیدکمی کاسامنا تھا۔ یہ بوٹ پرتگال کے ازورس آئز لینڈ کے جوآﺅ آرمیندو کی ملکیت ہے جو اپنی …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) کثیر القومی ٹاسک فورس151-کی زیرِ نگرانی بحری قزاقی کی روک تھام کے مشن پر مامور پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیرنے بینی لیو2- نامی سیلنگ بوٹ کو امداد فراہم کی ہے ۔ بوٹ کو صومالیہ کے شمال مشرقی سمندر میں ایندھن کی شدیدکمی کاسامنا تھا۔ یہ بوٹ پرتگال کے ازورس آئز لینڈ کے جوآﺅ آرمیندو کی ملکیت ہے جو اپنی اہلیہ جوآنہ امین اور 5اور8سالہ بچوں کے ساتھ دنیا کے سفر پر رواں دواں تھا۔ازورس آئز لینڈکا یہ پہلا خاندان ہے جو دنیا کے بحری سفر کی مہم پر تھا۔بین لیو2-نے سری لنکا سے ضروری سازوسامان کے ساتھ اریٹیریا کی طرف سفر کا آغاز کیا۔لیکن غیر متوقع خراب موسم کی وجہ سے بوٹ کا تمام ذخیرہ ایندھن ختم ہو گیا ۔ ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے بوٹ بحری قزاقی کے انتہائی خطرناک علاقے سے بہت ہی کم رفتار سے سفر کر رہی تھی۔بوٹ پر موجود سازوسامان اور انصرامی سہولیات بھی نا کافی ہو چکی تھیں۔پی این ایس عالمگیر نے بوٹ کو نہ صرف ایندھن فراہم کیا بلکہ بوٹ پر سوار خاندان کو اشیائے خورد و نوش بھی بہم پہنچائیں۔

مزید خبریں